Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجر فیڈرر نے اربوں روپے کمانے میں رونالڈو اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑدیا

شائع 30 مئ 2020 12:02pm

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اربوں روپے کمانے میں فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، وہ 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

فٹبالرز لائنل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی اجارہ داری ختم، راجر فیڈرر دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹ بن گئے۔ امریکی بزنس میگزین فوربز نے امیرترین کھلاڑیوں کی سالانہ فہرست جاری کردی۔

فیڈرر میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 4 درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، 2019 میں فیڈرر کی آمدنی 106 ملین ڈالرز رہی۔

کرسٹیانو رونالڈو دوسرے، میسی تیسرے، نیمار چوتھے اور امریکی باسکٹ بال پلیئر لی بورن جیمز پانچویں نمبر پر ہیں۔

جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا سیرینا ولیمز پرسبقت لے گئیں، 37 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کے ساتھ دنیا کی امیر ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔